Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور بھی زیادہ مضبوط ہو جاتی ہیں، وزیراعظم

زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور بھی زیادہ مضبوط ہو جاتی ہیں، وزیراعظم
September 6, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں، زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور بھی زیادہ مضبوط ہو جاتی ہیں۔

یومِ دفاع کے موقع پر پیغام میں کہا کہ، 1965ء میں پاکستانی قوم دشمن کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح ڈٹ گئی۔ 6 ستمبر کو بھارت نے غیراعلانیہ جنگ مسلط کی تو قوم وطن کے محافظوں کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی۔ بہت سے لوگ نہتے پیدل ہی سرحدوں کی جانب چل پڑے۔

اُنہوں نے کہا کہ، بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ امن کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہے۔ ہندوستان کو کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی دینا پڑے گا۔