Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رمیز راجہ سے بابر اعظم کی ملاقات، نیوزی لینڈ کیخلاف 100 فیصد کارکردگی کے عزم کا اظہار

رمیز راجہ سے بابر اعظم کی ملاقات، نیوزی لینڈ کیخلاف 100 فیصد کارکردگی کے عزم کا اظہار
September 2, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رمیز راجہ سے بابر اعظم کی ملاقات ہوئی، پراعتماد کپتان کہتے ہیں نیوزی لینڈ کیخلاف اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں نیوزی لینڈکی مین ٹیم آتی تو زیادہ مزا آتا، بہرحال ہم اس ٹیم کیخلاف بھی سو فیصد پرفارم کریں گے۔

بابر اعظم کے مطابق رمیز راجہ سے ان کی ملاقات ہوئی، جس میں پی سی بی کے ممکنہ نئے چیئرمین سے مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

بابر اعظم نے کہا یو اے ای میں ہمارا ریکارڈ اچھا ہے، ٹی 20 ورلڈکپ میں ہم پر نہیں بلکہ بھارت پر پریشر ہوگا۔

صحافیوں کیساتھ گفتگو میں بابر اعظم سرفراز احمد کی ون ڈے ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کا سوال ٹال گئے، کہا 22 کروڑعوام میں سے 20 کھلاڑیوں کی ٹیم بنانا آسان نہیں ہوتا۔ ان پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، مڈل آرڈرکے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔