Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید

دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید
September 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے ملاقات کی جس میں افغانستان سے انخلاء اورافغان شہریوں کے لئے انسانی امداد سے متعلق تبادلہ خیال اور افغان شہریوں کو موجود حالات میں تنہا نہ چھوڑنے پر اتفاق کیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں پائیدار امن کا خواہشمند ہے، طالبان کو حکومت سازی اور ملکی امور چلانے میں وقت دینا چاہئے۔ طالبان کو افغانستان میں گورننس کے لئے مالی اور انسانی وسائل یقینی بنانا ہوں گے۔ طالبان کے زیر حکومت افغانستان کی ایک ہی دن میں یورپ کی طرح ترقی ممکن نہیں۔

اُنہوں نے کہا افغانستان میں ممکنہ انسانی قحط بدامنی ،اور لاقانونیت کو جنم دے سکتا ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت خوراک اور ادویات کے ٹرک اور جہاز افغانستان بھیجے ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان افغان شہریوں کی انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد جاری رکھے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا حالیہ تناظر میں پاکستان میں نہ کوئی افغان مہاجر ہے نہ ہی مہاجر کیمپ۔ افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے کے لئے سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔

وزیر داخلہ نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی امداد پر ہائی کمشنر برائے اقوام متحدہ سے اظہار تشکر کیا۔

ہائی کمیشنر برائے مہاجرین اقوام متحدہ فیلپو گرانڈی نے کہا پاکستان کا 30 لاکھ افغان مہاجرین کی مسلسل دیکھ بھال میں کردار قابل رشک ہے۔ اقوام متحدہ افغان شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا اقوام متحدہ نے افغانستان کے لئے فنڈز اورامداد کےلئے اقوام عالم کو متحرک کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے عملے کی سکیورٹی اور ویزہ سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔