Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا عالمی دن، ملتان میں نابینا نوجوانوں کا دوستانہ میچ

دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا عالمی دن، ملتان میں نابینا نوجوانوں کا دوستانہ میچ
October 15, 2021 --- ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ملتان میں بنیائی سے محروم نوجوانوں کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ نوجوانوں نے منفرد انداز میں کرکٹ میچ کھیل کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا عالمی منایا جا رہا ہے، سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے بینائی سے محروم افراد کے مابین کرکٹ میچ منعقد ہوا نابینا افراد اور آنکھوں پر پٹی باندھے کرکٹ کھیلنے والے نوجوان قدرت کی جانب سے دی جانے والے دیگر بے پنا صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

ملتان میں بلائینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونے والے دوستانہ میچ میں نوجوانوں نے قوت سماعت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسا کھیل پیش کیا کہ شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

نابینا افراد نے حکومت سے مالی امداد سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔