Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خراب کارکردگی پر افسروں سے باز پرس ہو گی ، عثمان بزدار

خراب کارکردگی پر افسروں سے باز پرس ہو گی ، عثمان بزدار
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے افسروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا خراب کارکردگی پر افسروں سے باز پرس ہو گی۔

عثمان بزدار نے کہا انتظامیہ اور پولیس کو خود مختاری دینے کی ایسی مثال نہ پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی۔ عوام کی خدمت کرنے والے افسروں اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ اچھے نتائج اور بہترین سروس ڈلیوری کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مربوط انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ غیر جانبداری اور قواعد و ضوابط کے مطابق فرائض سرانجام دینا اچھے افسر کی پہچان ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بولے انتظامیہ اور پولیس کی منظم کاوشوں میں کامیابی پوشیدہ ہے۔ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہے۔ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئے عزم اور جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ بہترین کارکردگی اور عوامی مسائل حل کرنے پر افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ خراب کارکردگی پر افسروں سے باز پرس ہو گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔