Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت کا زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کیلئے قانون سازی کرنیکا اعلان

حکومت کا زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کیلئے قانون سازی کرنیکا اعلان
September 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کیلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کردیا۔ سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں ہم ترامیم تیار کر رہے ہیں ، پوری قوم ہمارا ساتھ دیں گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات روکنے کیلئے سزاؤں کو مزید سخت کرینگے، سرعام پھانسی کی سزا پر سب کو متفق کیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ زیادتی کے واقعات کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنا بہت ضروری ہے۔ وحشی درندوں کو ہم بتانا چاہ رہے ہیں باز آجا ئیں نہیں تو نشان عبرت بنادیں گے۔ ادھر زینب کے والد کا کہنا تھا انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے، سیاست سے بالاتر ہوکر بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس آنے کا مقصد سب کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ ہمیں جامع لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا جو سیاست سے پاک ہو۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔