Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے پٹرول 10 روپے 49 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 44 پیسے مہنگا کردیا

حکومت نے پٹرول 10 روپے 49 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 44 پیسے مہنگا کردیا
October 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی قیمت 10 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی۔

حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی کا جھٹکا دینے کے بعد پٹرول بم بھی گرادیا۔ وزارت خزانہ کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اضافے سے قیمت 134 روپے 48 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 95 پیسے اضافے سے قیمت 120روپے 26 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا، اس کی نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔