Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے بجلی ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

حکومت نے بجلی ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
October 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، حکومت نے بجلی ایک روپے 3 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ 

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 39  پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا جبکہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ مہنگائی کے مارے شہریوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر کڑی تنقید کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔