Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نوجوان اور تعلیم دشمن پالیسیوں پر چل رہی ہے، احسن اقبال

حکومت نوجوان اور تعلیم دشمن پالیسیوں پر چل رہی ہے، احسن اقبال
April 8, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت نوجوان اور تعلیم دشمن پالیسیوں پر چل رہی ہے، حکمران پاکستان کے مستقبل سے نہ کھیلیں۔

نون لیگی رہنماء نے اسلام آباد میں فاٹا اور بلوچستان کے طلبا کے احتجاج میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا، سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبا کے لیے میڈیکل کالجز میں سیٹیں بحال کی جائیں۔

انہوں نے کہا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی اداروں کے نمائندے دفاتر سے محروم ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر یہ لوگ توہین عدالت کر رہے ہیں۔ امید ہے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اس حکم عدولی کیخلاف فوری کارروائی کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے وسیع تر اشتراک کے لیے کوشش کرتے رہیں گے، ہمیں افسوس ہے کہ دو جماعتوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ ہم اپوزیشن پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی توپوں کا رخ حکومت کی طرف رکھیں گے۔

ن لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ چند افسران کالی بھیڑیں بن کر پوری سول سروس کو بدنام کرتے ہیں، ایسے لوگوں کو سول سروس میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امید ہے انتقامی کارروائیوں میں ملوث سرکاری افسران اپنی اصلاح کریں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔