Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حلیم عادل شیخ کی تقریر پر سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ، وزراء نشستوں سے کھڑے ہوگئے

حلیم عادل شیخ کی تقریر پر سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ، وزراء نشستوں سے کھڑے ہوگئے
February 25, 2021

کراچی (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی تقریر پر سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، وزراء نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔

حلیم عادل شیخ کے ایوان میں پہنچنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، جواباً حکومتی ارکان نے بھی نعرے بازی کی۔

حلیم عادل شیخ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اِن پر کرپشن کے مقدمات نہیں ہیں، جعلی نوکریاں دینے کے مقدمات نہیں ہیں، جھوٹی آیف آئی آرز کا سندھ حکومت پر صرف الزام ہے، اگر انتقامی کارروائی کرنا ہوتی تو بہت سی چیزوں پر ہم کر سکتے تھے۔

اُنہوں نے کہا، ڈپٹی کمشنر نے میرے سامنے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ ’’ ہم قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروا چکے ہیں بعد میں ملیر کی دیہوں سے بھی قبضے ختم کروائے گئے ‘‘۔ ہزاروں ایکڑ اراضی انتظامیہ پہلے کی واگزار کروا چکی تھی۔ دو فارم ہاؤس ان کے کزن اور بھائی کے نکل آئے، تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

 سپر ہائی وے کسی صاحب نے کئی گھنٹے بلاک رکھا، ہم نے گرفتار کروانا ہوتا تو اس روز کروا سکتے تھے، یہ صاحب کہہ رہے کہ 16 فروری کو ووٹ ڈالنے گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کوئی منتخب رکن حلقے میں نہیں جاسکتا۔ ہمارا کوئی وزیر حلقے میں نہیں گیا۔

حلیم عادل شیخ کو بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی پہنچایا گیا۔