Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہی آئیگا، چودھری سرور

جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہی آئیگا، چودھری  سرور
October 21, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے ان شاء اللہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہی آئیگا۔

چودھری محمد سرور کا اٹلی ،بر سلز ،ہنگری سمیت دیگر ممالک پر مشتمل دورہ یورپ مکمل ہو گیا۔ چودھری محمد سرور یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30 سے زائد ارکان یورپی پار لیمنٹ سے بھی ملے۔ یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی سمیت دیگر اہم کمیٹیوں کے سربراہان سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

چودھری محمد سرور اٹلی کے ارکان اسمبلی ُسینیٹرز اور ہنگری کے وزیر زراعت اور دفاتر خارجہ کے نمائندوں سے بھی ملے۔ نائب صدور سمیت یورپی ارکان پارلیمنٹ نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے  پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے دورے کے دوران اوورسیز پاکستان کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔