Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جام کمال مستعفی نہ ہوئے تو کل تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ظہور بلیدی

جام کمال  مستعفی نہ ہوئے تو کل تحریک عدم اعتماد کامیاب  ہو گی، ظہور بلیدی
October 19, 2021 --- ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت سے ناراض ارکان کا اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی رہائشگاہ پر اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد بی اے پی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا بلوچستان میں کافی دنوں سے سیاسی بحران چل رہا ہے۔ بی اے پی اور اتحادی اراکین نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ آج کے اجلاس میں 36 اراکین شریک ہیں۔ 2 مزید اراکین کل آرہے ہیں۔ کل 65 کے ایوان میں ہمیں کل 40 راکین کی حمایت حاصل ہے۔ ہماری اکثریت واضح ہے ،جام کمال کے پاس وقت ہے وہ استعفی دے دیں۔ استعفی نہ دینے کی صورت میں وزیراعلیٰ کے خلاف کل تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔