Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیسرا ٹی 20، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

تیسرا ٹی 20، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
April 14, 2021

سینچورین ( ویب ڈیسک ) دورہ جنوبی افریقہ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چار میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 204رنز کا ہدف قومی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے چوکوں چھکوں کی بارش کر دی اور پہلی وکٹ کے شراکت میں  197 رنز بنا ڈالے ۔   کپتان بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 4 چھکوں اور 15چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنا ئے ۔ محمد رضوان نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کئے ۔

فتح سے صرف 7 رنز پہلے  کپتان بابر اعظم وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ ٹاپ آرڈر فخر زمان نے دو گیندوں پر دو چوکے جڑ کر  18ہویں اوور کی آخری گیند پر  اسکور 205 کر دیا۔بابر اعظم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا دیے ۔جنوبی افریقہ کے اوپنرز جینیمن اور ایڈن مارکرم نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 108 رنز کی پارٹنر ش قائم کی جہاں ایڈن 63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، ٹاپ آرڈر جارج لینڈے 22 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ اوپنر جینیمن میلان 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلیسن 15 اور اینڈل پھیلکوے گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ دو ، شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔