Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تاریخ کے فیصلہ کن مرحلے میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، سعودی عرب کا اعلان

تاریخ کے فیصلہ کن مرحلے میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، سعودی عرب کا اعلان
September 9, 2021 --- ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے اعلان کرتے ہوئے کہا تاریخ کے فیصلہ کن مرحلے میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزرا کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ افغان عوام جو راستہ بھی منتخب کریں گے سعودی عرب حمایت کرے گا۔ سعودی عرب تاریخ کے فیصلہ کن مرحلے میں افغان عوام کے ساتھ  کھڑا ہے۔ سعودی عرب افغان عوام کی مدد کے سلسلے میں پرعزم ہے۔ عبوری  افغان حکومت امن و استحکام کے حصول کیلئے تشدد و انتہا پسندی کو  پس پشت ڈالے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی  عرب افغانستان کو چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔