Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلوں 2021ء کا انعقاد

بہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلوں 2021ء کا انعقاد
October 17, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) بہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلوں میں 552 ٹرائی ایتھلیٹس کی شرکت کی۔ مقابلے 300 میٹر تیراکی، 20 کلومیٹر سائیکلنگ، 10 کلومیٹر کراس کنٹری دوڑ پر مشتمل تھے۔ سہیل عامر نے اوپن گیٹیگری کے تمام مراحل ایک گھنٹہ 15 منٹ میں مکمل کرکے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

بہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلوں 2021ء کا انعقاد ہوا۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں سے 552 ٹرائی ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں مختلف سرکاری محکموں، پاک آرمی، سول آرمڈ فورسز، کالجز، جامعات کے طلباء شریک ہوئے۔ سہیل عامر نے تمام مراحل ایک گھنٹہ 15 منٹ میں مکمل کرکے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ محمد بلال نے دوسری اورعامر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے 300 میٹر تیراکی، 20 کلومیٹر سائیکلنگ، 10 کلومیٹر کراس کنٹری دوڑ پر مشتمل تھے۔

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے مقابلوں کے فاتحین میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ اولمپین شہباز سینئر، ارشد ندیم، خواجہ جنید، کوہ پیما صائمہ بیگ، اولمپین باکسر اصغر چنگیزی سمیت دیگر معززین بھی تقریب میں شریک تھے۔

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی وفود، فلوٹس تقریب میں شامل تھے۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے تقریب کے دوران رائفل ڈرل کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔