Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی کاوشوں میں بھرپور معاونت کی جائے، آرمی چیف

بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی کاوشوں میں بھرپور معاونت کی جائے، آرمی چیف
October 8, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کاوشوں میں بھرپور معاونت کی جائے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے نے ہر جانب تباہی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ زمین کی کچھ سیکنڈز کی لرزش نے پلک جھپکتے کئی آشیانے زمین بوس کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی ہدایت کی ہے۔ آرمی چیف نے کہا بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کاوشوں میں بھرپور معاونت کی جائے۔ زلزلہ متاثرہ آبادی کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں مدد کی جائے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔