Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بزرگ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی انتقال کر گئے

بزرگ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی انتقال کر گئے
September 2, 2021 --- ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) کشمیر کی تحریک آزادی کا درخشاں ستارہ بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی انتقال کر گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی شاہ گیلانی کا انتقال سری نگر میں اپنے گھر میں ہوا۔ سید علی گیلانی آخری ایام میں بھی غاصب بھارتی فوج کی قیدوبند میں تھے ۔

سید علی شاہ گیلانی 29 ستمبر1929 کو پیداہوئے۔ مقبوضہ کشمیرکی سیاست میں سید علی شاہ گیلانی کو ایک نمایاں مقام حاصل تھا۔ وہ تحریک حریت جموں وکشمیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چئیرمین تھے۔ سید علی شاہ گیلانی مملکت پاکستان کے ساتھ گہری محبت اور مذہبی عقیدت رکھتے تھے۔ وہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے۔

سید علی شاہ گیلانی سوپور کےعلاقے سے جموں کشمیر اسمبلی کے 3 بار رکن بھی منتخب ہوئے۔ وہ عمر بھر بھارتی مظالم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔