Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر الزامات لگانے پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا، فواد

برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر الزامات لگانے پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا، فواد
October 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات لگانے کی وجہ سے ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا۔

جمعہ کے روز فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا ریحام خان کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوگیا، دراصل وہ جھوٹ کی عادی ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کی جائے تو اسے آزادی اظہار کے خلاف کہا جاتا ہے۔