Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس چرچ میں لوگوں سے دوران ملاقات قتل

برطانوی رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس چرچ میں لوگوں سے دوران ملاقات قتل
October 16, 2021 --- ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس کو چرچ میں لوگوں سے ملاقات کے دوران قتل کردیا گیا۔

69 سالہ رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ پراس وقت نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کئے جب وہ لندن کے میتھوڈسٹ چرچ میں اپنے علاقے کے لوگوں سے مل رہے تھے۔

سر ڈیوڈ ایمس مشرقی انگلینڈ کےعلاقے ساؤتھ اینڈ کی نمائندگی کررہے تھے۔ ڈیوڈ ایمس پہلی مرتبہ 1983 میں باسلڈن کے علاقے سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 1979  میں ساؤتھ اینڈ کے حلقے سے انتخاب لڑا تھا، وہ جانوروں کی فلاح وبہبود اور تحفظ کیلئے خاصے سرگرم رہتے تھے۔

ان کے انتقال پر وزیراعظم بورس جانسن، لندن کے مئیر صادق خان اور دیگر شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، المناک واقعے پر ٹین ڈاوننگ سٹریٹ نے برطانوی پرچم سرنگوں کردیا۔