Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بابر اعظم کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

بابر اعظم کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
September 6, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بابر اعظم کپتان ہوں گے، سرفراز احمد اور شعیب ملک نظرانداز کردیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پندرہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کے نام سامنے آگئے، تین ریزرو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، نائب کپتان شاداب خان، محمد حفیظ، عماد وسیم، آصف علی، خوشدل شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

محمد رضوان، صہیب مقصود، حسن علی، شاہین آفریدی، محمد حسنین بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ محمد نواز، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخرزمان، شاہنواز دھانی، عثمان قادر شامل ہیں۔

چیف سلیکٹرمحمد وسیم کا کہنا ہے رمیز راجہ کیساتھ ٹیم کے نام شئیر کیے تھے۔ یو اے ای کی کنڈیشنز کو سامنے رکھ کر سپیشلسٹ پر مشتمل ٹیم بنائی۔

محمد وسیم کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے یہی اسکواڈ ہوگا۔

تجربہ کار سابق کپتان سرفرازاحمد، شعیب ملک، شرجیل خان، وہاب ریاض اور فہیم اشرف سلیکٹرز کا اعتماد نہ جیت سکے۔