Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں میں مریم نواز نے نیا وکیل کر لیا

ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں میں مریم نواز نے نیا وکیل کر لیا
September 23, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں میں مریم نواز نے نیا وکیل کر لیا۔ امجد پرویز کی جگہ عرفان قادر ہونگے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیوں پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ دوران سماعت مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز نے عرفان قادر کو اپنا نیا وکیل کیا ہے۔ کیس سٹڈی کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کو نہیں بلکہ عرفان قادر کو پیش ہو کر خود وقت مانگنا چاہیے تھا۔ تاثر جارہا ہے آپ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ امجد پرویز کو ایک درخواست اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا چاہیے تھا۔ وقت دے دیتے ہیں لیکن عرفان قادر عدالت میں خود پیش ہو کر بتائیں کہ وقت چاہیے۔

عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا وزیراعظم کو اپنی چوری کھلنے کا ڈر ہے۔

چیئرمین نیب کو توسیع سے متعلق سوال پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب وقت آئے گا تب موقف دینگے، خاموش نہیں ہیں۔ اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ جو حکومت ہر معاملے میں ناکام ہو جائے وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر انحصار نہیں کرے گی تو کیا کرے گی؟

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن پر حملے کرنے والے مسلم لیگ ن کو اداروں کے احترام کا درس دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔