Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی افغانستان میں قیامِ امن کیلئے اہم خدمات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی افغانستان میں قیامِ امن کیلئے اہم خدمات
October 19, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغانستان میں قیامِ امن کیلئے اہم خدمات سرانجام دیں۔ 

2017 کے پہلے دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان قیادت سے قیام امن پر بات کی۔ افغان امن عمل میں پاکستان کے سہولت کار کے کردار کو دنیا نے تسلیم کیا اور سراہا۔ پاکستان نے صرف بات چیت ہی نہیں بلکہ پاک افغان سرحد پرعملی اقدامات اٹھائے، بارڈر کنٹرول میکنزم کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی۔

سال 2018 میں افغان پاک ایکشن پلان کے تحت پانچ ورکنگ گروپس بنائے گئے، ان میں سیاسی و سفارتی ورکنگ گروپ، معاشی ورکنگ گروپ، افغان پناہ گزین ورکنگ گروپ، انٹیلی جنس ورکنگ گروپ اور ملٹری ورکنگ گروپ شامل ہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے مغربی سرحد پر باڑ لگانے کا بروقت فیصلہ کیا، اس اقدام کا مقصد پاکستان کی سلامتی کویقینی بنانا تھا۔

پاکستان نے بارڈر کنٹرول میکنزم کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی۔ نگرانی کا جدید نظام، بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کی گئی، سینکڑوں بارڈر فورٹس اور پوسٹس کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر پر فینسنگ تقریباَ مکمل ہو چکی ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے پاک افواج کے کئی جوانوں نے اپنی جانیں بھی قربان کیں۔