Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج کل بڑا مسئلہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع، شاہد خاقان عباسی

آج کل بڑا مسئلہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع، شاہد خاقان عباسی
September 20, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا، آج کل سب سے بڑا مسئلہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ہے۔ 

کراچی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسی چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع چاہتی ہے، حکومت کے پاس اپوزیشن سے مشاورت کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایسا چیئرمین نیب قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا، مہنگائی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وزیر اعظم ہر ہفتے تقریر کرتے ہیں لیکن مہنگائی کی بات نہیں کرتے، یہ صرف یہی کہتے ہیں جوبائیڈن نے فون نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، حکومت کے آٹھ دس ارب روپے براڈ شیٹ میں نکل گئے۔ نیب کی جانب سے ریکوری تو صفر ہے۔ اس چئیرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

شاہد خاقان نے کہا، افغانستان پر ملک کی پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا گیا ہے، ہمیں کوئی حق نہیں ہے کہ افغانستان میں فریق بنیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔