Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نمیبیا کی ٹیم نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نمیبیا کی ٹیم نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
October 21, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی نمیبیا کی ٹیم نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیدر لینڈ نے نمیبیا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا۔ نیدر لینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ نیدر لینڈ کی جانب سے میکس و داود نے 70 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔ دیگر بلے بازوں میں ایکر مین 35 ، سٹیفن مائی برگ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عریزمس نے 32 اور بارڈ نے 19 رنز بنائے۔ نمیبیا کی ٹیم نے ہدف 19 ویں آوور میں پورا کیا۔ ڈیوڈ ویزے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔