Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اورکزئی میں پہلی بارسائیکل ریس کا انعقاد

اورکزئی میں پہلی بارسائیکل ریس کا انعقاد
October 1, 2021 --- ویب ڈیسک

اورکزئی (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں پہلی بارسائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا تو ملک بھر کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ سائیکلسٹ نے خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں سترہ کلومیٹر ٹریک پر سائیکلنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیراہتمام قبائلی ضلع اورکزئی میں آل پا کستان سائیکل ریس کا میلہ سجایا گیا۔ سرسبز اور خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں منعقدہ ریس میں ملک بھر سے 34 سائیکلٹس نے حصہ لیا، ساڑھے 17 کلومیٹر ٹریک پر سائیکلسٹ نے خوب مہارت دکھائی۔

پہلی تینوں پوزیشنز خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے حاصل کیں، یوسف پہلے،صدیق اللہ نے دوسرے جبکہ عمران تیسرے نمبر پر رہے۔ سائیکل ریس کے شرکاء قبائلی ضلع میں صحت مندانہ سرگرمی کوخوب انجوائے کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کما نڈنٹ اورکزئی اسکائوٹس کر نل رائے کا شف تھے، جہنوں نے جیتنے والے سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔