Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلینڈ نے بھی پاکستان کا ٹور منسوخ کر دیا

انگلینڈ نے بھی پاکستان کا ٹور منسوخ کر دیا
September 21, 2021 --- ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) سکیورٹی کا بہانہ بنا کرنیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑا تو انگلینڈ بھی اس عالمی سازش کا ہمنوا بن گیا۔ انگلینڈ نے بھی پاکستان کا ٹور منسوخ کر دیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں دورہ منسوخ کرنے کا ایک سے ایک بھونڈا جواز سامنے آیا۔ کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر اس دورے کیلئے تیار نہیں ۔ خطے میں سفر کرنے کے حوالے سے کھلاڑی تحفظات کا شکار ہیں ۔ دورہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد نہیں ملے گی ۔ احسان فراموش انگلش بورڈ نے مزید لکھا پی سی بی سے ہمدردی ہے۔ مشکل وقت میں پی سی بی کی مدد نہیں بھولے ۔

انگلینڈ نے 13 اور 14 اکتوبر کو صرف دو ٹی 20 کھیلنے راولپنڈی آنا تھا جبکہ انگلینڈ کی قومی خواتین ٹیم نے بھی پاکستانی خواتین کیخلاف  ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنا تھی ۔

چیئرمین پی سی بی  رمیز راجا  نے کہا انگلینڈ کا معاہدے سے پھرنا مایوس کن ہے۔ یہ پاکستانی ٹیم  کو جگانے کیلئے ایک کال ہے کہ اسے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہو گا تاکہ ٹیمیں  کوئی بہانہ بنائے بغیر پاکستان سے کھیلنے کیلئے لائن میں لگی نظرآئیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔