Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ام رباب چانڈیو کیس، ایم پی اے نواب سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو قتل کیس میں ملزم قرار

ام رباب چانڈیو کیس، ایم پی اے نواب سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو قتل کیس میں ملزم قرار
September 11, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) دادو میں ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ایم پی اے نواب سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کو قتل کیس میں ملزم قرار دے دیا۔

ننگے پاؤں دادا ۔۔ باپ اور چچا کے قتل کا انصاف مانگے والی ام رباب کوعدالت نے انصاف دے دیا۔ دادو کی ماڈل کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے نواب سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کو کیس میں ملزم قرار دے دیا۔ عدالت سے باہر آنے پر ام رباب نے سجدہ کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ ام رباب نےعدالت کے فیصلے کو سندھ کے مظلوموں کی جیت قرار دیا۔

سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلینج کریں گے۔

17 جنوری 2018 کو دادو کی تحصیل میہڑ میں ام رباب چانڈیو کے باپ ، دادو اور چچا کو دن دہاڑے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔