Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین لائیں گے، عوام کو شفاف سسٹم دینگے، اعظم سواتی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین لائیں گے، عوام کو شفاف سسٹم دینگے، اعظم سواتی
September 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اعظم سواتی کا چیف الیکشن کمشنر کو چیلنج کردیا، کہتے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین لائیں گے، عوام کو شفاف سسٹم دیں گے، روک سکتے ہو تو روک لو۔

وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، آپ کا تقرر کیسے ہوا یہ بھی ایک راز ہے، ہمیں پتہ تھا آپ بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی اور چھوٹے میاں کی چھڑی ہیں۔

اُنہوں نے کہا، مریم نواز اور مولانا کو کتنے نوٹس ملے جو آج مجھے دے رہے ہیں، بتائیں کس کے کہنے پر آپ الیکشن کمیشن جیسا عظیم ادارہ تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آپ کو اس لیے چیف الیکشن کمشنر بنایا تھا کہ آپ ای وی ایم پر جائیں گے۔ چند دنوں میں پارلیمنٹ سے قانون بنا کر دیں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔