Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان میں 40 سالہ تنازع ختم کرنیکا موقع ضائع نہیں کیا جانا چاہیے، وزیراعظم

افغانستان میں 40 سالہ تنازع ختم کرنیکا موقع ضائع نہیں کیا جانا چاہیے، وزیراعظم
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ، افغانستان میں 40 سال سے جاری تنازع ختم کرنے کا موقع ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔ 

وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، افغان تنازع کے خاتمے سے ہی افغان عوام کو پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوگی۔

اُنہون نے مزید کہا، افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے سیاسی حل ناگزیر ہے۔ افغانستان میں معاشی استحکام کے لیے عالمی برادری کے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔