Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنے سے داعش کو فائدہ ہوگا، امیر خان متقی

افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنے سے داعش کو فائدہ ہوگا، امیر خان متقی
October 18, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنے سے داعش کو فائدہ ہوگا۔

قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ترک میڈیا کو انٹرویومیں کہا کہ داعش کے خطرے کے حوالے سے ملک میں سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنا افغانوں کے حقوق سلب کرنا ہے۔ مزید کہا کہ طالبان حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کرنا اور عالمی امداد ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اہم ہے۔

امیرخان متقی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے افغانستان کے ذخائر منجمد کرنا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے انٹریو میں مزید کہا کہ ترکی اپنے وسائل سے افغانستان میں سرمایہ کاری اور بحالی میں فعال کردار ادا کرسکتا ہے۔ دنیا کے ممالک کی جانب سے امداد کا اعلان افغانستان کے ساتھ ان کے تعاون کو ظاہرکرتا ہے۔