Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنا ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان

افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنا ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان
October 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنا ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کے فروغ پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے عمران خان کے 10 ارب درختوں کے اقدام کو سراہا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے اپنے شہریوں کے انخلا میں پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنا ضروری ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام میں بین الاقوامی برادری کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے تعمیری اقدامات سے عدم استحکام اور پناہ گزینوں کے بڑے پیمانے پر ہجرت کو روکنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔