Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 9 افراد جان کی بازی ہار چکے

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 9 افراد جان کی بازی ہار چکے
October 21, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو گیا۔ اب تک 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے شہری علاقوں سے 54 جبکہ دیہی علاقوں میں 38 نئے کیسسز سامنے آئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 2 ہزار 429 افراد ڈینگی سے متاثر ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے باعث 9 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 2 شہری جبکہ 7 دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔

راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 89 مریض راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی میں 56 بینطیر اسپتال میں 26، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 7 مریض داخل ہوئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1813 ہو گئی ہے۔