Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنیکا حکم
October 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا گرادیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کچی آبادی، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا گرادیں۔ کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں۔

عدالت نے کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ سرکاری زمینوں پر قبضوں پر آپریشن سے روکنے کے سٹے آرڈرز کی بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نالوں پر قبضے کرکے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا۔ نالہ کورنگ کے کنارے تعمیرات کرکے قبضہ کرنے والوں کا حکم امتناع خارج کر دیا گیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سی ڈی اے کو قانون کے مطابق بلا امتیاز کاروائی کا حکم بھی دیا۔ کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی۔