Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اثاثہ جات کیس ، خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ کی ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد

اثاثہ جات کیس ، خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ کی ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد
September 8, 2021 --- ویب ڈیسک

سکھر (92 نیوز) اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ کی ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد ہو گئی۔

نیب سکھر نے رات دیر گئے زیرک شاہ کے ریفرنس سے بریت کی درخواست رد ہونے کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی۔ نیب سکھر کے مطابق زیرک شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں۔ زیرک شاہ کے اکائونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ زیرک شاہ احتساب عدالت میں ریفرنس کا سامنا کریں۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں خورشید شاہ دو سال سے گرفتار ہیں۔ خورشید شاہ کے بڑے بیٹے فرخ شاہ بھی تین ماہ سے گرفتار ہیں۔