Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے، شاہ محمود

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے، شاہ محمود
October 19, 2021 --- ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔

عید میلاالنبی کے موقع پر شاہ محمود قریشی بولے میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مقدس موقع پر پاکستانی قوم اور تمام امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن اللہ سبحان تعالیٰ کے حضور سجدہ ء شکر بجا لانے کا دن ہے کہ اس پاک پروردگار نے ہمیں نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا امتی ہونے کا شرف بخشا۔

اُنہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ زندگی کے ہر میدان میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ کی پیروی ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج فضائیں درود و سلام کے نذرانوں سے معطر ہیں۔ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آج کے دن کے صدقے پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے اور اسے تاقیامت قائم و دائم رکھے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا دعا ہے کہ خطے میں امن و امان قائم ہو، تعمیر و ترقی کے دروازے کھلیں۔ دعا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کئ دہائیوں سے مصروف نہتے کشمیریوں کو ان کا حق ملے۔ اتحاد امت و اتحاد بین المسلمین کیلئے دعا گو ہوں۔