Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زیادتی کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کیخلاف ہائیکورٹ کے باہر احتجاج

زیادتی کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کیخلاف ہائیکورٹ کے باہر احتجاج
August 31, 2015
لاہور(92نیوز)زیادتی کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کیخلاف سیالکوٹ کا خاندان ہائیکورٹ کے باہر پہنچ گیا اور ملزم کی رہائی کیخلاف احتجاج کیا مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث ملزم رہا ہوا۔ تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سے لڑکی سے زیادتی کے ملزم کی ضمانت کی منظوری کیخلاف خاتون اپنے رشتے داروں کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر پہنچی اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پولیس کیخلاف نعرے لگائے اور الزام عائد کیا کہ پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزم کو ضمانت پر رہائی ملی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے اور پولیس کے ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ مظاہرین نے مال روڈ پر ٹریفک کو بند کرنے کی کوشش بھی کی تاہم اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمظاہرین کو روکا اور انہیں منتشر کر دیا۔