Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کے پاس اب بھی موقع ہے عزت سے گھر چلے جائیں، مریم نواز

عمران خان کے پاس اب بھی موقع ہے عزت سے گھر چلے جائیں، مریم نواز
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس اب بھی موقع ہے عزت سے گھر چلے جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا حکومت نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا، عوام کی جان چھوڑ دے۔

مریم نواز کہتی ہیں اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار ہیلمٹ پہن کر عوام میں جائیں، نواز شریف واپسی کیلئے بے قرار ہیں، جلد پاکستان آئیں گے،، نواز شریف نے شہبازشریف کے حق میں فیصلہ کیا تو سب ساتھ دیں گے۔

اُنہوں نے فضل الرحمان کو خیبر پختونخواہ میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ یہ پہلی حکومت ہے جو ایک کے بعد ایک ضمنی الیکشن ہار رہی ہے، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اپنی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔