Wednesday, October 5, 2022

یہ لوگ میرے منہ سے این آر او سننا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم

یہ لوگ میرے منہ سے این آر او سننا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا یہ لوگ میرے منہ سے این آر او سننا چاہتے ہیں ۔ این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نام لیے بغیر کہا جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آسکتا۔ یہ لوگ میرے منہ سے تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔ این آر او۔ وزیر اعظم ، عمران خان ، لوگ ، این آر او ، ملک ، غداری عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ میں ان کو کبھی این ار او نہیں دونگا۔ ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہو گا۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کا ننکانہ میں بابا گورو نانک یونیورسٹی  کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا جب تک زندہ ہوں کسی کو این آر او نہیں ملے گا ، بطور وزیر اعظم پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب  یہ سب اکٹھے ہو جائیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا سب مک مکا کرنے والے ، ملک کو لوٹنے والے اکٹھے ہو جائیں گے ، میں آج سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ چاہے سب  اکٹھے ہو کر مارچ کریں ،  جب تک میں زندہ ہوں کسی کو این آر او نہیں ملنے والا ۔