Sunday, September 25, 2022

یہ عیدالاضحیٰ عام عید نہیں، گہما گہمی سے بچیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

یہ عیدالاضحیٰ عام عید نہیں، گہما گہمی سے بچیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ عیدالاضحیٰ عام عید نہیں، گہما گہمی سے بچیں۔ https://twitter.com/zfrmrza/status/1288041639034970113?s=20 معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں عید پر بیماروں، بزرگوں اور بچوں کو گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے، عید پر لوگ آپس میں میل ملاپ بھی کم کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے،  ‏قربانی کی یہ عید اس مرتبہ آپ سے ایک اور طرح کی قربانی مانگتی ہے۔