Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یہ اپنے کھلنڈرے پن میں معیشت کو داؤ پر لگا رہے ہیں ، حمزہ شہباز شریف

یہ اپنے کھلنڈرے پن میں معیشت کو داؤ پر لگا رہے ہیں ، حمزہ شہباز شریف
January 9, 2019
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکمران اپنے کھلنڈرے پن میں معیشت کو داؤ پر لگا رہے ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  آج پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے،جب ہم گئے تھے 23ارب ڈالر کے ذخائر تھے ،آج 11،12ارب ڈالر کے ہیں ،ڈالر کی اچھل کود سب دیکھ رہے ہیں ،روپے کی قدرمیں 33فیصد تک کمی ہوئی ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے گھر کیا دینے ہیں کچی جھونپڑیوں کو بھی تجاوزات کی آڑ میں گرا دیا،غریب ماتم کرتا تھا تو آپ کے وزرا کہتے تھے ہم سے غلطی ہوگئی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ 12 12گھنٹوں تک پہنچ گئی ہے،سرکلر ڈیٹ ہزار ارب ہوگیاہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج ایک ایک ارب روپے کیلئے پاکستان کو بھکاری کی صورت میں پیش کیا جارہے،ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ موجودہ دور حکومت میں ہوا۔