Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا، مریم اورنگزیب

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا، مریم اورنگزیب
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا مہنگائی کے 70 سال کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، 3 سال آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا ہے۔

ہر روز عوام کو غریب اور بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ ہر روز آٹا، چینی، انڈے، سبزیاں، پھل، خورنی تیل، گھی، پٹرول، گیس، بجلی دوائی مہنگی ہو رہی ہے۔ عوام کے چولہے بجھ چکے ہیں اور جیب خالی ہے۔