یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27 روپے کمی کا امکان

اسلام آباد (92 نیوز) یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27 روپے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم لیوی میں کم سے کم اضافے کی پالیسی مرتب کی گئی۔ قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ فائدہ صارفین کو منتقل کیے جانے کی پالیسی ہے ۔ قیمتوں میں کمی پاکستان میں طلب کم ہونے کی بنیاد پر ہو گی۔
ادھر پٹرول کی فی لیٹر موجودہ قیمت 96 روپے 60 پیسے ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 107 روپے 25 پیسے پر آگئی۔ مٹی کا تیل بھی 15 روپے فی لٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 77روپے 45 پیسے ہو گئی ۔