یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (92 نیوز) یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت 14 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ حکومت عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پورا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کریگی۔