یکم ستمبر سے گیس کی قیمتوں میں پانچ سے چھے فیصد اضافے کا فیصلہ، گھریلو صارفین مستثنیٰ

اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزارت پیٹرولیم نے یکم ستمبر سے گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم نے صنعتی اور کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں پانچ سے چھے فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاہم گھریلو صارفین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے کمپنیوں کا سالانہ نقصان سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔