Monday, September 26, 2022

ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، 12 ربیع الاول 10 نومبر ہو گی

ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، 12 ربیع الاول 10 نومبر ہو گی

 کراچی (92 نیوز) 1441 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ یکم ربیع الاول 30 اکتوبر بروز بدھ ہو گی۔ 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار ہو گی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔

ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ یکم ربیع الاول 30 اکتوبر بروز بدھ کو ہو گی جبکہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 10 نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔