یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری
اسلام آباد (92 نیوز) یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ اوگرا نے پٹرول چھ روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔ اوگرا کی جانب سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان آج کرے گی۔