Saturday, July 27, 2024

یکم جولائی سے شناختی کارڈ نمبرنیشنل ٹیکس نمبر بن جائے گا:اسحاق ڈار

یکم جولائی سے شناختی کارڈ نمبرنیشنل ٹیکس نمبر بن جائے گا:اسحاق ڈار
March 26, 2015
کراچی(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ یکم جولائی سے قومی شناختی کارڈ نمبر نیشنل ٹیکس نمبر بن جائے گا جس کے بعد این ٹی این نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے  کراچی میں آپریشن کسی  جماعت یا فرقے کے خلاف نہیں ہے ۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام جماعتیں متحد ہیں۔ صوبوں کو چودہ سو ارب روپے دیئے گئے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی خزانہ کو محاصل کی مد میں نقصان کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت کو تیل کی قیمت میں کمی سے ستر ارب روپے کا  نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ ایف بی ار کے ٹیکس ریونیو میں تیرافیصد تک اضافہ ہو اہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی ار نے ایک ہزار پانچ سو اڑتیس ارب روپے کا ریونیو جمع کیا۔