Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یکم اپریل سے پٹرول تین روپے 9پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تیاریاں

یکم اپریل سے پٹرول تین روپے 9پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تیاریاں
March 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) یکم اپریل سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان۔ اوگرا کی پٹرول کی قیمت تین روپے نو پیسے‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایک روپیہ چالیس پیسے لٹر بڑھانے کی تجویز۔ مٹی کا تیل پانچ روپے چونسٹھ پیسے‘ ہائی اوکٹین چار روپے سڑسٹھ پیسے مہنگا ہونے کا امکان۔ قیمتیں بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرول 3.07 پیسے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 1.52 پیسے، مٹی کا تیل 3.97 پیسے، ہائی اوکٹین 4.65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4.88 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔