یکاترن برگ کی صوفیہ مس روس منتخب، مقابلے میں پچاس لڑکیوں نے حصہ لیا

ماسکو (ویب ڈیسک) یورال کے شہر یکاترن برگ کی اکیس سالہ طالبہ مس روس 2015 منتخب ہو گئی ہے۔
ماسکو میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں روس کے مختلف شہروں کی پچاس حسیناؤں نے حصہ لیا جن میں کریمیا کی تین پری چہرہ لڑکیاں بھی شامل تھیں جب صوفیہ کا بطور مس روس 2015 کے طور پر انتخاب کیا گیا تو صوفیہ نکیت چک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائی اور اس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہہ نکلے۔
فاتح کے نام کا اعلان پچھلے سال کی مس روس الیپوا نے کیا اور ہیروں اور موتیوں سے مزین سفید طلائی تاج سر سے اتار کر صوفیہ کے سر پر پہنایا۔
صوفیہ نے کہا وہ مقابلہ جیتنے پر بہت مسرور ہے۔ اس کے والدین بھی مقابلہ جیتنے کے موقع پر موجود تھے۔ اب وہ عالمی مقابلہ حسن میں روس کی نمائندگی کرے گی، روس میں پہلا مقابلہ حسن انیس سو ستائیس کو ہوا تھا۔