Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یو اے ای کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا

یو اے ای کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا
January 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یو اے ای پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کیلئے3ارب ڈالر دے گا، تیل و گیس، بندرگاہوں اور تعمیرات میں سرمایہ کاری کرے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری فریم ورک اور تجارت بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنائی جائے گی، دفاعی پیداوار، فوجی مشقیں بڑھانے اور افغان امن عمل میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ منی لانڈرنگ کیخلاف معاہدے کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں  ولی عہد کی جانب سے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ۔  اماراتی ولی عہد نے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی بے مثال قربانیوں اور کوششوں کی  تعریف کی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کےلیے متحدہ عرب امارت کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔